ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گجرات کی عدالت کا وزیر اعظم مودی کا مذاق اڑانے والی کتاب پر پابندی لگانے سے انکار

گجرات کی عدالت کا وزیر اعظم مودی کا مذاق اڑانے والی کتاب پر پابندی لگانے سے انکار

Wed, 29 Jun 2016 23:09:13    S.O. News Service

احمد آباد، 29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یہاں کی ایک عدالت نے ایک گجراتی کتاب کی فروخت پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے جس کے مصنف کانگریس لیڈر جییش شاہ ہیں جنہوں نے کتاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا ہے۔سول عدالت کے جج اے ایم ڈیو نے آئین کے آرٹیکل 19کا حوالہ دیا اور پیر کو پٹیشن مسترد کر دی۔جج نے کہا کہ کتاب ’’پھیکوجی ہیو دہلی ما’’(پھیکو جی دہلی میں ہیں)پر پابندی لگانے سے اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوگی۔
کتاب میں 2014کے لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران مودی کے کئی وعدوں کی فہرست ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ وہ ان وعدوں کو نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔کتاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والی پٹیشن سماجی کارکن نرسمہا سولنکی نے دائر کی ہے جن کا کہنا ہے کہ کتاب کا مقصد مودی کو بدنام کرنا ہے۔سولنکی نے الزام لگایا کہ کتاب کے موضوع اور نام توہین آمیز اور توہین کرنے کی نوعیت والا ہے اور اس سے وزیر اعظم کی شبیہ خراب ہوگی۔سولنکی کے مطابق مودی محض دو سال پہلے اقتدار میں آئے اور انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے یہ کافی کم وقت ہے۔سولنکی نے کتاب کی فروخت پر پابندی لگانے کے لئے عدالت سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا جو گزشتہ چند ماہ سے مارکیٹ میں ہے۔بہر حال سولنکی کے دلائل سے متفق نہیں ہوتے ہوئے جج نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور لوگوں کو کتاب کے ذریعے اپنے ذاتی خیال رکھنے کا پورا حق ہے۔عدالت نے کہا کہ کتاب پر پابندی لگانے سے اظہار کی آزادی کی خلاف ورزی ہوگی۔


Share: